خیرپور: دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی‘ ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق
خیر پور (آن لا ئن ) خیر پور کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 20افراد کو زند ہ بچا لیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق کشتی کو حادثہ سگیوں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے 24 افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ دریا کے وسط میں وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت ایک خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو اداروں اور دریا کے کنارے پر موجود لوگوں نے دیگر 20 افراد کو بچالیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ محمد حنیف ، 6 سالہ عبدالرحمان، ایک سالہ بچی عائشہ اور ایک خاتون شامل ہے۔ ڈوبنے والو ں کی لا شیں دریا سے نکا ل کر ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔