• news

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 23 نومبر کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ ریکوزیشن مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت نے گزشتہ اجلاس کے اختتام پذیر ہوتے ہی جمع کرا دی تھی، ساتھ ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء کی بھی درخواست دے دی گئی تھی۔ آج یا جمعرات 22نومبر کو سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی درخواست پر طلب کردہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر اسلام آباد میں رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن