ہائیکورٹ کا پرویز مشرف کی سفری دستاویزات عدالت میں پیش کرنیکا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے ان کا بیان بطور ملزم ریکارڈ کرنے کے لیے کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست دسمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کے کونسلسے پرویز مشرف کی وطن واپسی کی سفری دستاویزات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ پیر کے روز پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے کونسل کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موکل کی وطن واپسی کے حوالے سے سفری دستاویزات کی تفصیلات عدالت میں پیش کریں ۔عدالت درخواست گزار کے کونسل کو ہدایت کی کہ بہتر ہے کہ آپ خود دبئی جائیں اور پرویز مشرف کو ساتھ لے کر آئیں، عدالت درخواست گزارکو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔ درخواست گزار کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو خصوصی عدالت کے حکم نامے حاصل کرنے ہیںمگر خصوصی عدالت فی الحال غیرفعال ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔