قصور: غیرت کے نام پر 22 سالہ بھتیجی کو گلا دبا کر قتل کر ڈالا
قصور(نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ اٹاری کرم سنگھ میںغیرت کے نام پر چچا اور پھوپھا نے گلا دبا کر 22سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا۔اٹاری کرم سنگھ کے رہائشی ججا امین اور پھوپھا سجاد کو شک تھا کہ بائیس سالہ طیبہ نے شادی شدہ ہونے کے باوجود گائوں کے کسی لڑکے سے تعلقات استوا ر کررکھے ہیں ۔گزشتہ روز اسی بات پر گھر میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر چچاامین اور پھوپھا سجاد نے طیبہ کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ چونیاں صدر نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا اور طیبہ کے والد سلیم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔