• news

دریائے چناب میں پانی کی آمد کم ہو کر 8651 کیوسک رہ گئی

سیالکوٹ (صباح نیوز)1960ء میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے دریائے چناب کا پانی بھارت کی طرف سے روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد کم ہوکرآٹھ ہزار چھ سو اکاون کیوسک رہ گئی اور پانی کمی کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک مکمل بند ہونے کی وجہ سے خشک ہوگئی اور سیالکوٹ ونارووال سمیت مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچا ، محکمہ اریگیشن کے مطابق سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے اور دریاکا چورانوے فیصدسے زائد حصہ خشک ہوچکا ہے ، مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دودیگر دریائوں دریائے مناور توی کے پانچ سو تین کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے ایک ہزار تین سو تریپن کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کے پانی کی مجموعی آمد دس ہزار پانچ سو سات کیوسک رہی جبکہ دریائے چناب سے ہیڈمرالہ کے مقام سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک کے مکمل بند ہے اوردوسری نہر اپرچناب میں چھ ہزار چھ سو پچاس کیوسک پانی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن