• news

کابل: اشرف غنی کی امریکی وفد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کابل (نوائے وقت رپورٹ) کابل میں افغان صدر اشرف غنی نے امریکی ایوان نمائندگان کے وفد سے ملاقات کی۔ بیان کے مطابق تعاون بڑھانے، افغان امن عمل، اصلاحات، علاقائی رابطے اور معاشی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وفد نے افغان حکومت کے لئے لمبی مدت تک تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اشرف غنی کی حالیہ کامیابیوں کی تعریف کی۔ افغان صدر نے امریکہ کی طرف سے مختلف شعبوں میں تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن