پاکستان سپر لیگ ڈرافٹنگ: آفریدی‘ مصباح‘ حفیظ‘ ڈویلیئرز‘ سمتھ‘ براوو‘ پولارڈ منتخب
لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس+نیوز رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے تمام ٹیموں کا 20رکنی سکواڈ بھی مکمل ہو گیا ۔ ڈرافٹ سے قبل تمام فرنچائزز کے مالکان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ڈرافٹ کی پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے پہلی پک لاہور قلندرز کو ملی جنہوں نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز‘ چھٹی ٹیم نے آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور پاکستان کے شاہد آفریدی ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈوائن براوو، لاہور قلندرز نے محمد حفیظ ، پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ کو خریدا۔ مصباح الحق کو پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں خریدا۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ‘ چھٹی ٹیم نے انگلینڈ کے جو ڈینلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ای این بیل، لاہور قلندرز نے کوری اینڈرسن کو خرید لیا۔گولڈ کیٹگری میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پشاور زلمی، ویسٹ انڈیز کے نیکولس پوران اور افغانستان کے قیس احمد چھٹی ٹیم، زمبابوے کے سکندر رضا کراچی کنگز، انگلینڈ کے فل سالٹ اسلام آباد یونائیٹڈ، آسٹریلیا کے فواد احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور نیپال کے سندیپ لمی چین لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔سلور کیٹیگری میں اویس ضیا، اسامہ میر اور آسٹریلیا کے ارون سمرز کراچی کنگز، جنوبی افریقہ کے وین میڈسن پشاور زلمی، جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈلپرٹ اسلام آباد یونائیٹڈ، دانش عزیز اور احسن علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نعمان علی چھٹی ٹیم اور حارث سہیل لاہور قلندرز ‘ پشاور زلمی نے جمال انور، کراچی کنگز نے سہیل خان اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے محمد عمران اور عمیر مسعود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر اور نسیم شاہ، چھٹی ٹیم نے محمد الیاس اور محمد جنید، کراچی کنگز نے علی عمران اور ابرار احمد، پشاور زلمی نے سمین گل اور نبی گل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد موسیٰ اور ناصر نواز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔سپلیمنٹری کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں کراچی کنگز نے عامر یامین، بین ڈنک، لیام لیونگ سٹون اور جاہد علی کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔لاہور قلندرز کے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، گوہر علی، اعزاز چیمہ اور حارث رؤف‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہیری گرنی، احمد شہزاد، اعظم خان اور جلت خان ‘پشاور زلمی نے وقار سلام خیل، کرس جورڈن، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ آفریدی ‘اسلام آباد یونائیٹڈ نے وین پارنیل، ظاہر خان، عماد بٹ اور رجوان حسین ‘چھٹی ٹیم نے ڈینیئل کرسچن، ٹام مورس، علی شفیق اور شکیل انصر کو شامل کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں لیوک رونچی، شاداب خان اور فہیم اشرف‘پشاور زلمی نے وہاب ریاض اور حسن علی کو برقرار رکھا جبکہ ڈیرن سیمی اور کامران اکمل ایمبیسیڈر کے طور پر موجود رہے۔کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں محمد عامر، بابر اعظم اور کولن منرو کو جبکہ کولن انگرام کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، سنیل نارائن پلاٹینیم کیٹیگری میں جبکہ شین واٹسن ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رہے۔لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں فخر زمان اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں یاسر شاہ کو برقرار رکھا۔چھٹی ٹیم نے پلاٹینیم کیٹیگری میں شعیب ملک اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں محمد عرفان اور جنید خان کو برقرار رکھا۔