• news

ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کر دینگے :خالد سجاد کھوکھر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کے تمام ڈیلی الاونس سمیت تمام واجبات ادا کر دیئے جائیں گے۔ ماضی میں بھی کسی کھلاڑی کے بقایاجات نہیں رہے ہیں اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھیک مانگ کو قومی کھیل کو چلا رہی ہے، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے کہا ہے کہ وہ دل لگا کر محنت کریں اور بھارت میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ ان اداروں کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں پی ایچ ایف کے ساتھ اپنا تعاون کیا۔ ہاکی ایک مہنگا کھیل ہو گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے واجبات سمیت ائر ٹکٹ اور رہائش وغیرہ کے بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں۔ کرکٹ کو آئی سی سی کی جانب سے فنڈز مل جاتے ہیں جبکہ ہمارا تمام دارومدار حکومتی سپورٹ سے وابستہ ہے۔ پاکستان ہاکی مشکل دور سے گزر رہی ہے، فیڈریشن کے عہدیدار اس کوشش میں لگے ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان کے قومی کھیل کر ترقی دی جائے، امید ہے کوششیں رائیگاں نہیں جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن