• news

عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کیساتھ منائی گئی

لاہور، اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں بدھ کو عید میلادالنبی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ کے اتحاد، اتفاق اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں جلوس نکالے گئے اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ رات کے وقت مساجد اور دیگر مقامات پر چراغاں کیا گیا۔

عید میلادالنبی

ای پیپر-دی نیشن