• news

خرم رسول کیخلاف کرپشن کیس کا فیصلہ محفوظ، 27نومبر کو سنایا جائیگا

اسلام آباد (نا مہ نگار) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف دائر بنک ڈیفالٹ کرپشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسے 27نومبر کو سنایا جائے گا۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی تو اس موقع پر ملزم میاں خرم رسول کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن