امریکہ بھارت کی جے پو ر میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز،12روزتک جاری رہیں گی ‘ماسکو اور دہلی میں جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا معاہدہ
جے پور+ماسکو(این این آئی)امریکہ اور بھارت کی سپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز جے پور میں ہوگیا ہے، مشقیں 12 روز تک جاری رہیں گی۔ امریکہ کی پیسیفک کمانڈ کی سپیشل فورسز گروپ گیارہ ارکان پر مشتمل دستہ حصہ لے رہا ہے۔روس اور بھارت کے درمیان جدید ترین جنگی بحری جہازوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔