پنجاب کابینہ کا اجلاس آج، زراعت تعلیم، انڈسٹری، لیبر کے شعبوں میں اہم فیصلے کئے جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی عثمان بزدار کی صدارت میں پنجاب کابینہ کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ زراعت، تعلیم، انڈسٹری اور لیبر کے شعبوں کے بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ پنجاب کابینہ صوبے کے لئے نئی لیبر پالیسی کی منظوری دے گی۔ بلدیاتی نظام کا نیا مسودہ بھی زیربحث آئے گا۔ اجلاس میں 100 روزہ پلان کے حوالے سے اہداف کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔ ایجوکیشن کے حوالے سے قو انین میں ترامیم کی بھی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی جبکہ کابینہ متعدد محکموں کے بارے میں نئی قانون سازی کے مسودات کا بھی جائزہ لے گی۔