جا تی امرا میں محفل میلاد، نواز شریف کی شرکت
لاہور ( این این آئی) جاتی امراء میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے محفل سجائی گئی۔ جس میں نواز شریف سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل میلاد مصطفی ﷺ میں نعت خوانی اور درود و سلام پیش کیا گیا۔ ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔