گیتا کے والدین نہ مل سکے‘ پاکستان واپس نہیں بھیجیں گے: سشما سوراج
نئی دہلی (نیٹ نیوز) تین سال پہلے پاکستان سے بھارت جانے والی سماعت اور گویائی سے محروم لڑکی گیتا کے والدین اب تک نہیں مل سکے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ گیتا کو واپس پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ گیتا بھارت کی بیٹی ہے۔