11افسروں کے تقرر و تبادلے، منظور حسین ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات
لاہور، گوجرانوالہ (سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصو صی) حکومت پنجاب نے 11افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک لائبریریز پنجاب لاہور رائے منظور حسین کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی محمد سیف انور جپا کو ڈپٹی کمشنر جہلم، ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی تجمل عباس رانا کے تبادلے کے احکامات منسوخ، ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی مس کلثوم ثاقب کو وائس کمشنر پنجاب ایپملائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز، ان کے پیش رو مس حمیرہ اکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹوز، زیر تبادلہ بشریٰ نصیر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاہور کے سپرد، اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) مظفر گڑھ کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی، اے ڈی سی (ہیڈ کوارٹرز) بہاولپور محمد تنویر کو اے ڈی سی جی رحیم یار خان، اے ڈی سی (ریونیو) رحیم یار خان احسان علی جمالی کو اے ڈی سی (ہیڈ کوارٹر) بہاولپور، ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد سعید کو اے ڈی سی (ریونیو) رحیم یار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور محمد نواز گوندل کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اے ڈی سی (ریونیو) ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔کنول بتول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے اضافی چارج سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔ خالد محمود ٹیپو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے اضافی چارج سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔منظور حسین کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔صو با ئی حکومت نے ڈی سی ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کو چند روز قبل او ایس ڈی بنا کر عہدے سے ہٹا نے کے بعد اضا فی چارج اے ڈی سی کنول بتول کو دیا تھا تاہم ڈی سی ڈاکٹر شعیب طارق نے اپنے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا تھا اور بدستور ڈی سی اپنے فرائض انجام دیتے رہے تھے۔سیا سی، سما جی حلقوں نے تجاوزات کیخلا ف جا ری آپریشن کے دوران خا تون اول کی دوست فرح کے سسر اور احسن جمیل کے والد اقبال گجر کے ہا ئی وے کی اراضی پرقائم پٹرول پمپ بارے چھان بین کر نے پر ڈی سی ڈاکٹر شعیب طا رق کی ٹرانسفر کا سبب قرار دیا تھا۔