• news

روسی افواج کے وفد کی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سے ملاقات

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف وائس ایڈمرل اوسپوو لگور ولادیمیراووچ کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سے کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران روسی وفد کو دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کی صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ضلع خیبرکا دورہ بھی کیا۔ اس سے قبل کور ہیڈ کوارٹرز پشارو پہنچنے پر وائس ایڈمرل اوسپوو لگور ولادیمیراووچ نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔

ای پیپر-دی نیشن