• news

شہباز شر یف کا عمران کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم پنجوتہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت ہرجانے کی درخواست پرمزید سماعت 7 دسمبر کو کرے گی۔ عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن