• news

لاہور کے متعدد علاقوں میں لوٹ مار، کنگن پور: سابق نائب ناظم کے گھر 16 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور، کنگن پور (سٹاف رپورٹر+ نا مہ نگار ) شہر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا اددھر کنگن پور میں دن دیہاڑے کروڑوں کی ڈکیتی پر پولیس نے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ شیرا کوٹ کے علاقہ میں اسلم کے گھر سے 1لاکھ30ہزار روپے مالیت کی نقدی وزیورات ، تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں رفیق کی فیملی سے1لا کھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں شاہد کی فیملی سے 2لاکھ ہزار 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ باٹا پور کے علاقہ میں صادق کی فیملی سے2لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مصطفی ٹائون کے علاقہ میں شریف کی فیملی سے 2لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مغل پورہ کے علاقہ میں نعیم کے گھر سے1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات فون لوٹ لیا۔ جوہر ٹائون میں سرور، ٹائون شپ میں اخترکی گاڑیاں اور ٹبی سٹی، مصری شاہ، مزنگ، جوہر ٹائون، شاہدرہ، شفیق آباد اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ کنگن پور میں سابق نائب ناظم بلدیہ محمد ارشد ایڈووکیٹ، سابق کونسلر حاجی محمد اقبال بزاز کے گھر صبح قریباً گیارہ بجے نامعلوم ڈاکوئوں نے دھاوا بول دیا گھر میں داخل ہو کر مستورات کو یرغمال بنا لیا اور تشدد کر کے خانہ تلاشی کے دوران مبلغ 16 لاکھ روپے نقدی اور اسی (80)تولہ طلائی زیورات لے کر رفو چکر ہو گئے۔ گرفتاری کے دوران مشکوک افراد نے مزاحمت بھی کی۔ ڈکیتی کی خبر سنتے ہی پورے شہر میں سراسمیگی پھیل گئی اور ہر شخص پریشان نظر آرہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن