• news

شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں بلڈ کینسر کی علامات کا انکشاف، ریمانڈ ختم کیا جائے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں بلڈکینسرکی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گلے میں تکلیف پر پولی کلینک ہسپتال کے 3رکنی بورڈ نے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے شہبازشریف کا فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی خون کی تجزیاتی رپورٹ میں سرطان سے متعلق جزو کی مقدار زیادہ آنے کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی طبی صورتحال اور کینسر ہسٹری کو دیکھتے ہوئے ریمانڈ ختم کیا جائے کیونکہ نیب ایک روپے کرپشن کا ثبوت تو درکنار، الزام بھی ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ ڈاکٹروں نے شہبازشریف کی طبی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے فوری سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دینا تجویز کیا ہے جس کا چئیرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور فوری نوٹس لیں۔
شہباز شریف/کینسر

ای پیپر-دی نیشن