• news

خاتون اے ایس پی سوہائے عزیز نے بہادری کی مثال قائم کر دی، سب سے پہلے چینی قونصل خانے پہنچیں، قائداعظم میڈل کی سفارش

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے والی خاتون اے ایس پی سوہائے عزیز نے بہادری کی مثال قائم کردی۔ حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی پولیس سندھ کلیم امام نے اے ایس پی سوہائے عزیز کو مبار کباد دی۔ چینی قونصل جنرل کو بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کھڑے ہو کر اے ایس پی سوہائے عزیز کو شاباش دی اور کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین سب سے آگے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے بھی سوہائے عزیز کو کاندھے پر تھپکی دی۔ آئی جی پولیس سندھ نے خاتون اے ایس پی سوہائے عزیز ایس ایس پی سے ساﺅتھ پیر محمد شاہ اور ایس پی انویسٹی گیشن ساﺅتھ ون طارق دھاریجہ کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔ آئی جی پولیس کی جانب سے اے ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کی گئی، سوہائے عزیز پاکستان اور سندھ پولیس کی پہلی خاتون افسر ہیںجن کا نام قائد اعظم پولیس میڈل کے لئے تجویز کیا جا رہا ہے۔ ان کا تعلق اندرون سندھ ٹنڈو محمد خان کے گاﺅں بھائی خان تالپور کے متوسط گھرانے سے ہے۔
سوہائے عزیز

ای پیپر-دی نیشن