ہیلتھ انشورنس پروگرام پنجاب بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کابینہ نے صنعتی لیبر زرعی پالیسی کی منظوری دیدی
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زےر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مختلف مسودہ قوانین کی منظوری دی گئی اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ پنجاب کے 6کمپےوٹرائزڈ اضلاع مےں جائےدادوں پر عائد پراپرٹی ٹےکس میں چھوٹ کے لئے مسودہ قانون، پنجاب مےں آٹومےٹڈ رجسٹرےشن کارڈ متعارف کرانے کےلئے پراونشنل موٹروہےکلز آرڈےننس 1965کے تحت پنجاب موٹر وہےکلز رولز 1969مےں ترمےم کے مسودے کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب سےلز ٹےکس برائے سروسز انفورسمنٹ رولز2014اورپنجاب رےسٹورنٹ انوائس مانےٹرنگ سسٹم رولز 2015ءمےں ترمےم کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ حج اور عمرہ کی ادائےگی کے لئے چھٹی اور مالی معاونت کے لئے گرانٹ کے اختےارات تفوےض کرنے اور انڈس رےورسسٹم اتھارٹی (ارسا) اےکٹ 1992 مےں ترمےم (چشمہ رائٹ کینال لفٹ اےری گےشن کینال پراجےکٹ) کے مسودے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹےشن، بذرےعہ سڑک سامان کی نقل و حمل ےاپائپ لائنز کے ذرےعے سروسز کی فراہمی پرصوبائی سےلز ٹےکس کے نفاذ کے مسودہ قانون، نمل انسٹی ٹےوٹ کے قیام کے بارے مےں اےکٹ اور پنجاب انسٹی ٹےوٹ آف نےورو سائنسز کو امےرالدےن مےڈےکل کالج/پوسٹ گراےجوےٹ مےڈےکل انسٹی ٹےوٹ لاہور سے الگ کرنے کےلئے مسودے، پنجاب تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر کی آسامی پر کرنے کےلئے تعلےمی قابلےت، تجربہ اور دےگر متعلقہ ضروری امور کےلئے سرچ کمےٹی کے قیام اور سرچ کمیٹی کے لئے نامزدگیوں کے حوالے سے مسودے، پنجاب مےں شوگر ملوں کی منتقلی ےا ری لوکےشن کی پالےسی کے حوالے سے مسودہ قانون، پنجاب سکلز ڈوےلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔ منڈی بہاﺅالدین میں پنجاب ےونےورسٹی آف ٹےکنالوجی رسول کے قےام کے لئے نوٹےفکےشن کی توثےق کی گئی اور پنجاب لےبر پالےسی 2018 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آکوپےشنل سےفٹی اےنڈ ہےلتھ اےکٹ2018کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈومیسٹک ورکرز اےکٹ2018کے مسودے ، زرعی پالےسی 2018 کے مسودے، پنجاب رائٹ ٹو انفارمےشن اےکٹ2018مےں ترمےم، پنجاب رائٹ ٹو پبلک سروس اےکٹ2018مےں ترمےم، پولےس آرڈر2018(اے ڈی آر کمےٹےز) مےں ترمےم، پنجاب پری وےنےشن آف کنفلکٹ آف انٹرسٹ اےکٹ 2018اور پنجاب وسل بلورپروٹےکشن اےکٹ اےنڈ وےجےلنس کمےشن اےکٹ 2018ءکی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سرکاری کمپنیوں کے بارے میں آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹس کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 22 لگژری گاڑےاں نےلام کی جائےں گی،6 بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کو سکیورٹی کے لئے دی جائیں گی اور10لگژری گاڑیاں پول میں بھیجنے کی منظوری دی گئی۔ گاڑےوں کی الاٹمنٹ کی پالےسی کا ازسرنو جائزہ لےنے کا اصولی فےصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی گاڑیوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے یکساں پالیسی مرتب کر ے گی۔ جھنگ میں پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ کے 1263میگا واٹ کے آر ایل این جی پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 60کروڑ روپے کے بقایاجات کے اجراءکیلئے ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمےشن کے ذرےعے بھرتیوں کا عمل جاری رہے گا جبکہ دیگر بھرتےوں کے لئے کابےنہ کمےٹی کےس ٹو کےس جائزہ لےکر سفارشات پےش کرے گی۔ محکمہ صحت اورتعلےم کواس ضمن مےں ترجےحی بنےادوں پر بھرتی کی اجازت دی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے 2016-17 ءاور 2017-18ءکیلئے حکومت پنجاب کے سول ورکس ڈیپارٹمنٹ،کمرشل آڈٹ اورایلیوایشن،محاصل کی وصولی، محکمہ جنگلات اوردیگر کے بارے میںپےش کردہ رپورٹس کی توثےق کی گئی۔اجلاس میں دریائے لنگ پرڈھڈوچہ ڈیم پراجیکٹ کی بی او ٹی بنیاد پر تعمیرکےلئے کابےنہ کمےٹی بنانے کا بھی فےصلہ کیا گیا۔ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت مزےد19اضلاع مےں ہےلتھ انشورنس پروگرام کا جلد اجراءکیاجائے گا-ہےلتھ انشورنس پروگرام پرصوبائی سےلز ٹےکس کی شرح زےرو ریٹڈ ہوگی-پنجاب صنعتی پالیسی 2018ءکی منظوری دی گئی جبکہ لیبر کالونیوں میں الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی بھی منظوری دی گئی۔ عثمان بزدار نے کہاکہ صنعتی پالیسی پر عملدرآمد سے روزگار اور سرماےہ کاری کے مواقع بڑھےںگے۔ وزیراعلیٰ نے صنعتی پالےسی پر عملدرآمد کےلئے مو¿ثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوامی فلاح کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم کے 100روزہ ایجنڈہ کے تحت اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔ ہم مل کر پنجاب کو پائیدار ترقی سے ہمکنار کریں گے۔ عثمان بزدارکی زےر صدارت اجلاس میں گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز، کاشتکاروں کو ادائیگیوں، بقایاجات کی ادائیگی، غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی اور مل مالکان کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شوگر ملیں گنا مقررہ کردہ قیمت پر خریدنے کی پابند ہوں گی۔ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے اورمل مالکان کے تحفظات کو بھی دور کریں گے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے غیر قانونی کنڈوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کنڈوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ عثمان بزدار نے شہےد پائلٹ مرےم مختےار کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پےغام مےں کہا ہے کہ شہےد پائلٹ مرےم مختار پاکستان کا فخر، شناخت اور بہادری کی علامت ہے۔ عثمان بزدار نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلاےا مےں دھماکے، کراچی مےں چےنی قونصلےٹ پر حملے کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزےراعلیٰ نے حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعرےف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری اور جرا¿ت کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناےا ہے۔
عثمان بزدار