• news

کراچی: اہلکار عامر کا بھائی اور بھتیجا بھی چودھری اسلم کے گھر حملے میں شہید ہوئے تھے

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکار عامر خان کا بھائی اور بھتیجا بھی پولیس میں تھے اور وہ چودھری اسلم کے گھر پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عامر خان کا گھرانا شہیدوں کا ہے۔اس گھر کے افراد نے صحیح معنوں میں پولیس کی وردی کی لاج رکھی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ کانسٹیبل عامر خان کا بھائی اور بھتیجا چودھری اسلم کے گھر پرحملے میں ایک ساتھ شہید ہوئے تھے۔
شہید

ای پیپر-دی نیشن