وزارت داخلہ کا وزیراعظم کے گھر کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمشن تشکیل دینے کا حکم
اسلام آباد( آن لائن ) وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالا گھر سمیت زون چار کے گھروں کو ریگولرائز کرنے کیلئے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو خصوصی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ کمیشن کا سربراہ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کو بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں شعبہ اربن پلاننگ اور متعلقہ شعبوں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔کمیشن بننے سے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے والے شعبہ ون ونڈو کا اختیار عارضی طور پر معطل ہوگا۔وزارت داخلہ نے یہ اقدام وزیراعظم کو سی ڈی اے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔
کمشن تشکیل/ حکم