عوامی مسائل حل کرنیوالے قابل احترام نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی : عثمان بزدار
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے وزیراعلیٰ خود چل کر فرداً فرداً لوگوں کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے 90 روز میں جتنا کام موجودہ حکومت نے کیا ہے اتنا ہی ماضی کی حکومتیں اپنے کسی دور میں نہیں کر سکیں ہماری طاقت عوام ہیں اور عوام کے مسائل میں اپنے مسائل سمجھتا ہوں قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور آئندہ بھی رکھیں گے اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا اور ملک و قوم کے ساتھ گھنا¶نا کھیل کھیلا گیا اور مصنوعی اعدادوشمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے لیکن اب عوام کی خوشحالی کا دور ہے اور عوامی خدمت کے سوا کوئی اور ایجنڈا نہیں میں کسی کو عوامی خدمت خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا عوام کے مسائل حل کرنے والے ہمارے کلئے قابل احترام ہیں اور جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی عوامی شکایات کے ازالے کا باقاعدگی سے خود جائزہ لیتا ہوں عمران خان بانیان پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دے رہے ہیں نئے پاکستان میں مزور اور غریب کو اس کا حق ملے گا اور اس ضمن میں تین ماہ کے دوران شہریوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہے اور کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہا ہے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو پہلے سے زیادہ جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔عثمان بزدار نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد ایک معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے تشدد سے خواتین کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور معاشرے میں بدامنی پیدا ہوتی ہے دین اسلام نے خواتین کو عزت و احترام اور مکمل حقوق سے نوازا ہے لہذا خواتین پر تشدد کا خاتمہ کرکے انہیں باعزت مقام دینا ہوگا۔ نئے پاکستان کا خواب خواتین پر تشدد کے مکمل خاتمے تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
عثمان بزدار