شکیب الحسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 14 ویں کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے 200 ٹیسٹ وکٹیں اور 3000 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔یہ کارنامہ شکیب الحسن نے اپنے 54 ویں ٹیسٹ میں انجام دیا اور اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔اْن سے پہلے انگلینڈ کے ای این بوتھم نے یہ اعزاز اپنے 55 ٹیسٹ میں انجام دیا تھا۔31 سالہ شکیب الحسن نے مئی 2007 میں اپنا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں بھارت کے خلاف کھیلا اور چٹا گانگ ہی میں شکیب نے یہ اعزاز اپنے 54 ویں ٹیسٹ کے دوران ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر انجام دیا، جہاں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن میزبان ٹیم نے 64 رنز سے فتح حاصل کی۔