• news

سالانہ لٹریری فیسٹیول میں مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کے اعتراف میں خصوصی سیشن

لاہور (کلچرل رپورٹر)فیصل آباد آرٹس کونسل میں ہونے والے پانچویں سالانہ لٹریری فیسٹیول میں آخری روز پاکستان کی معروف فنکارہ ، تھیٹر اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کے اعتراف میں خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عہد حاضر کے نامور ادیبوں اصغر ندیم سید، کشور ناہید، زاہدہ حنا، حارث خلیق اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمال شاہ سمیت آرٹ اور تھیٹر کے قدر دانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران مدیحہ گوہر کی شخصیت اور فنکارانہ کیرئیر کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی ۔مقررین کا کہناتھا کہ مدیحہ گوہر نے تھیٹر کو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی آگاہی کے میڈیم کے طور پر استعمال کیا اور انسانی حقوق بالخصوص حقوق نسواں کی علمبرداری کے حوالے سے شاہکار کھیل پیش کئے ۔ مدیحہ گوہر نے اپنے اصولوں پر سمجھوتا کئے بغیر ہرمشکل کا سامنا جوانمردی سے کیا اور دیگر فنکارو ں کیلئے رول ماڈل کے طور پر سامنے آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن