• news

پیپلز پا رٹی بر طانیہ کے تحت یو م تاسیس بھر پور طریقے سے منا یاجا ئے گا

لندن( ما نیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے برطانیہ بھر میں یوم تاسیس بھر پور طریقے سے منایا جاے گا ۔پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی چیف کوارڈنیٹر غزالہ خان جنرل سیکرٹری سمعیہ علی پیپلز پارٹی نارتھ کی صدر رضیہ چوہدری ، گریٹر لندن کی صدر نوشین جاوید چیشائر کی صدر آمنہ مرزا اور لندن کی سیکرٹری اطلاعات بیر سٹر امبر حسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق اور پاکستان میں جمہوریت کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ہے اور پیپلز پارٹی کے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو اور نے عوام کی جمہوری جدوجہد میں اپنی جان قربان کی اور عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے آمروںکا مقابلہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان میں جمہوریت بحال ھوئی پیپلز پارٹی جمہوریت کی امین ہے۔ اب پیپلز پارٹی اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو قیادت اور شریک چیرمین آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور کی سرپرستی میں عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن