تحریک ا نصاف ہی انصاف نہ کر سکی تو پھر اللہ حافظ ہے : حافظ حسین
فتح جنگ (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے اگر تحریک انصا ف ہی انصاف نہ کر سکی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، چینی قونصل خانے اور اورکزئی حملہ افسوسناک ہے، بلوچستان میں بے چینی کا تاحال ازالہ نہیں ہو سکا۔ضروری ہے کہ معاملات کو ایڈجسٹ کیا جائے۔گزشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا عوامی وعدوں سے انخراف کو یوٹرن کا نام دینا اور اسکی افادیت بیان کرنا بہت بڑی زیادتی ہے نہ صرف (ن) لیگ،پیپلز پارٹی بلکہ وزیراعظم عمران خان کے خاندان کے ایسے معاملات سامنے آ چکے ہیں اگر احتساب ہو تو سب کا ہواگر تحریک انصا ف ہی انصاف نہ کر سکی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ جب تک سوئس بنک ،پانامہ معاملات مکمل حل نہیں ہوتے مشکل رہے گی ۔ نہ صرف (ن) لیگ،پیپلز پارٹی بلکہ وزیراعظم کے خاندان کے ایسے معاملات سامنے آ چکے ہیں اگر احتساب ہو تو سب کا ہو۔