• news

اقوام متحدہ کی ساکھ امن کوششوں کی کامیابی سے جڑی ہے ، فنڈز میں اضافہ کیا جائے : ملیحہ لو دھی

واشنگٹن(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ساکھ قیام امن کوششوں کی کامیابی سے جڑی ہے ، دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کو فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی فوجی دستوں نے پیشہ وارانہ خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز اور قیام امن کے اعلان کی مشترکہ ذمہ داری پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہے،پاکستان کی بہادر فوج نے مشکل اور خطرناک حالات میں عالمی امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ساکھ قیام امن کی کوششوں کی کامیابی سے جڑی ہے جب کہ دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کو فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تجویز دی کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کی فنڈنگ میں اضافہ کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن