• news

نائیجیریا،7 روز میں پانچ دھماکے،100فوجیوں سمیت 118افرادہلاک

قاہرہ(این این آئی) نائیجیریا میں16 سے 22 نومبر کے درمیان ہونے والے پانچ بم دھماکوں میں 100فوجی اہلکاروں سمیت 118افرادہلاک ہوگئے ،ادھر شدت پسند گروپ داعش نے افریقی ملک نائیجیریا میں16 سے 22 نومبر کے درمیان ہونے والے 5 بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ان حملوں میں کم سے کم 118 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوئے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سات دن کے دوران نائیجیریا میں پانچ بم دھماکے کیے گئے ،داعش کے ان حملوں کے نتیجے میں 100 فوجی مارے گئے ،جبکہ مجموعی طورپر 118افرادہلاک ہوئے ،دوسری جانب داعش کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ نائیجیریا میں پانچ بم دھماکے تنظیم کی شاخ ولایت مغربی افریقا کی جانب سے کیے گئے۔حالیہ عرصے کے دوران داعش کے حملوں کے نتیجے میں 100 فوجی ہلاک ہوئے۔نائیجیریا میں 2015ء کو محمد بخاری کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں پرتشدد حملوں کی لہر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن