• news

ملازمین کو کینسر ہونے پر سام سنگ نے معافی مانگ لی،متاثرین کو ادائیگی

سیول (این این آئی ) سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنی فیکٹریوں میں کام کرنے والے کچھ ملازمین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد معافی مانگ لی جس سے ایک دہائی سے جاری تنازع کا بالاآخر اختتام ہوگیا۔ مپنی کے سابق ملازمین کی موجودگی میں ایک 22 سالہ ملازم، جو انتقال کرگیا تھا، کے والد اور کمپنی نے شریک صدر کم کی نیم نے باضابطہ طور پر ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔ کمپنی کے خلاف مہم چلانے والے افراد کا کہنا تھا کہ سام سنگ سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیکٹری میں کام کرنے والے 240 افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں سے 80 افراد ،زیادہ تر خواتین، اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں تھی۔رواں ماہ اس حوالے سے ہونے والے ایک سمجھوتے میں اعلان کیا گیا تھا کہ سام سنگ الیکٹرونکس متاثرہ ملازمین کو معاوضہ ادا کرے گی اور ایک ملازم کو پاکستانی رقم 17 لاکھ 80 ہزار سے زائد ادا کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن