راولپنڈی بورڈ نے سی ڈی اے کے 4 ملازمین کی اسناد جعلی قرار دے دیں
اسلام آباد (صباح نیوز)راولپنڈی بورڈ نے سی ڈی اے کے 4 ملازمین کی اسناد کو جعلی قرار دے دیا ہے، میٹرک میں فیل افسر نے سند میں خود کو پاس ظاہر کیا تھا۔ بورڈ سے 74 کے ریکارڈ کی چانچ پڑتال کی گئی، اردو کے مضمون میں فیل ہونے والے نے بھی خود کو پاس ظاہر کیا، کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ڈی اے کے چار ملازمین اسناد جعلی نکلیں۔74 اسناد کی تصدیق کے لئے رابطہ کیا گیا تھا۔ راولپنڈی بورڈ نے 35 ملازمین کی میٹرک کی اسناد کو درست قرار دے دیا ہے اور مزید 35 ملازمین کی اسناد کی تصدیق کے لیے اضافی رقم مانگ لی ہے۔