ولی عہد منصب پر برقرار رہیں گے، شہزادہ ترکی، سی آئی اے رپورٹ مسترد کر دی
ریاض (آئی این پی )سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ ترکی الفیصل نے سی آئی اے کی خاشقجی کے قتل میں شہزاد ہ محمد بن سلمان کے ملوث ہونے بارے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ارجنٹینا میں دنیا کے سربراہان مملکت گروپ آف 20 (جی 20) میں جمع ہوں یا نہ لیکن انہیں ولی عہد محمد بن سلمان سے تعلق رکھنا ہوگا، ولی عہد محمد اپنے منصب پر برقرار رہیں گے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے بیروت انسٹیٹیوٹ سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کا استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل ایک ناقابل قبول واقعہ ہے جس سے دنیا میں سعودی عرب کے طویل عزم کو نقصان ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کو برداشت کرنا ہوگا یہ ایسا نہیں ہے جو پیش آنا چاہیے تھا اور ہمیں سامنا کرنا ہے۔