چیف جسٹس ثاقب نثار وطن واپسی پر متعدد اہم مقدمات کی سماعت کرینگے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وطن واپسی پر آئیندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس29 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور30 نومبر بروز جمعہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اہم مقدمات میں فارن اکاؤنٹس ، کچی آبادی کیس، لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات استعما ل، نئی گج ڈیم ، ہائیکورٹ کے مانیٹرنگ اختیارات اور میڈیا ورکز کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق مقدمات کی سماعت کریں گے۔ آئندہ ہفتے سات بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جن میں سے چار اسلام آباد ر جبکہ لاہور، پشاور اور کوئٹہ رجسڑیوں میں ایک ، ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اسلا م آباد رجسڑی میں بنچ نمبر ایک قائم قام چیف جسٹس گلزار احمد کی سر برا ہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم بنچ نمبر دو جسٹس عظمت سعید اور جسٹس سردار طارق ،بینچ نمبر تین جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس منیب اختر اور بنچ نمبر چار جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہو گا۔29 نومبر کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر برا ہی میں بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا .