• news

برے اور بھلے وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے: حاکم دبئی

دبئی(اے این این)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اچھے اور برے وقت میں امارات سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ عرب اخبار کو دیئے گئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی سازشیں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے اور اس کے بغیر خطہ عدم استحکام سے دوچار ہوسکتا ہے۔حاکم دبئی نے کہا کہ دشمنوں کو سعودی عرب کی ترقی اور خوش حالی برداشت نہیں ہو رہی۔ انہیں پوری امید ہے کہ سعودی عرب اپنے اقتصادی ویژن 2030 کے مطابق اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن