• news

حکومت قائم ہوتے ہی کسانوں کے قرضے معاف کر دیں گے: راہول گاندھی

بھوپال (اے پی پی)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش اسمبلی کے الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت قائم ہوتے ہی کسانوں کے قرضے10 دن میں معاف کردیئے جائیں گے اور5 سال کے اندر مدھیہ پردیش جدید زراعت کے مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں کسانوں کی فصلیں مناسب قیمت پر حاصل کرنے کے لیے فوڈ پروسیسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں کسانوں کی اولادوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن