آسٹریلیانے بوئنگ737کے ذریعے جنگلات کی آگ پر قابو پالیا
سڈنی( آن لائن )آسٹریلوی حکام نے نیو ساتھ ویلز کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر تبدیل شدہ مسافر بردار بوئنگ طیارے کی مدد سے قابو پالیاہے. تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے 150 کلومیٹر شمال کی جانب سے پورٹ اسٹیفنس کے جنگلات میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی کے باعث جنگل کی 15 سو ہیکٹر اراضی لپیٹ میں آچکی تھی۔ جس کے بعد آگ رہائشی علاقے کی جانب بڑھ رہی تھی۔آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کیلیے ترمیم شدہ بوئنگ 737 مسافر بردار طیارے کے ذریعے آگ بجھائی، جس میں 15 ہزار لیٹر کیمیکل ملا پانی موجود تھا۔