• news

قوم کا عزم غیر متزلزل‘دشمن خوفزدہ نہیں کرسکتے:سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی انہوں نے حملے میں سکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر موجود اہلکاروں نے جانفشانی کا مظاہرہ کیا اور چینی قونصل خانے اور اُس کے عملے کو محفوظ رکھا پولیس اہلکاروں نے جان کا نذرانہ دے کر حملے کو ناکام بنا دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن