• news

غیر ملکی قوتیں ملک کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں:کرن ندیم

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب یوتھ کونسل کی نائب صدر و رہنما کرن ندیم نے کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔پاکستان اپنے مفادات اور شہریوں کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرے گا۔چند شدت پسند عناسر چین کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں چین کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے۔اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کا نیا دور لے کر آئے گا۔حکومت ہر صورت سی پیک منصوبے کو مکمل کرے گی۔سکیورٹی اداروں چینی سفارت خانے پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دھماکے کے شہداء کو زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یوتھ کونسل کے دیگر عہدیداروں نے بھی بھر شرکت کی۔کرن ندیم کا مزید کہنا تھا پاکستان کا روشن مستقبل سی پیک سے وابستہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن