پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے:تمکین آفتاب ملک
لاہور( لیڈی رپورٹر)ق لیگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور طاقتور ہاتھوں میں ہے۔افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری کی انگنت مثالیں قائم کی ہیں۔مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے امن کا تباہ نہیں کر سکتے اور نہ ان کو ایسی اجازت دی جائے گی۔دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چوراور ڈاکوں کو خطرہ ہے۔نواز شریف اور آصف زرداری نے دس سال پاکستان کو لوٹا ہے۔بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز اپنے والدین کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔تیس برسوں سے دو خاندانوں نے اقتدار کی باریاں لگا رکھی تھیں ۔وزیر اعظم عمران خان کو اپنے کیے وعدے ہر صورت پورے کرنا ہونگے۔اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ سطح پر کھڑی ہیں۔ اپوزیشن میں اس وقت دو بڑی جماعتیں جن کی قیادت نے پاکستان کو اربوں ڈالر کا مقروض کیا ہے اگر انہوں یہ پیسے ملک و قوم پر لگائے تو آج ملک میں معاشی صورتحال یہ نہ ہوتی۔