گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج میں محفل میلاد
لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی میں شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام ساــلانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرکالج کی پرنسپل نگہت رمضان نے سیرت النبیؐپر روشنی ڈالی اور اساتذہ اور طالبات کی کاوش کو سراہا۔میلاد کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔