اقتصادی ترقی کیلئے پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے:عمران جٹ
رائے ونڈ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے مقامی رہنماء چوہدری عمران تھیم بھلر جٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر قدم بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اقتصادی ترقی کیلئے پوری قوم عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑی ہے ہیلتھ انشورنس پروگرام پنجاب بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو کہ غریبوں کے لیے انتہائی خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز احتساب تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اپوزیشن نیب پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ حملے سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے چین کے ساتھ معاہدوں کے بعد کچھ طاقتوں کو فکر لاحق تھی ۔