• news

ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں سہولتوں کا فقدان ہے:شوکت منیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی نائب صدر آل مسلم لیگ چوہدری شوکت منیرنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر ہیلتھ کے احکامات ‘ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ‘اربوں روپے سالانہ فنڈز وصول کرنیوالے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں سہولتوں کا فقدان ہے کرپٹ عملے نے مریضوں کو چارپائیاں ‘بیڈز کرائے پر دینا شروع کر دیئے ‘ہسپتال آنیوالے مریضوں کو بیڈ کم ہونیکا بہانہ بنا کر ایک بیڈ پر تین تین ‘چار چار مریضوں کو لٹایا جا رہا جبکہ رشوت دینے والے مریضوں کو خفیہ جگہ چھپائے گئے بیڈز نکال کر دیئے جاتے ہیں جسکے خلاف مریضوں کے عزیز رشتہ دار و شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ،متاثرین نے مال کمانے کیلئے مریضوں و شہریوں کو بلیک میل کرنیوالے رشوت خور ‘اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ‘چیف سیکرٹری پنجاب‘سیکرٹری صحت پنجاب ‘کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ‘ڈی سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال میں پاک فوج کی نگرانی میں سپیشل شکایات سیل قائم کیا جائے اور روزانہ ہسپتال میں چھاپے مارے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن