امریکی عدالت میں فریقین گتھم گتھا لاتوں‘ گھونسوں کا آزادانہ استعمال
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک عدالت میں بچی کے قتل کے کیس میں خاتون کو سزا ملنے کے بعد دونوں فریقین میں گتھم گتھا ہو گئے اور لاتوں‘ گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ امریکی شہر ملواکی کی عدالت میں 7 ماہ کی بچی کے قتل کے کیس میں خاتون کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد عدالت میں دونوں فریقین لڑ پڑے۔ اس دوران 50 افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر مکوں‘ تھپڑوں اور لاتوں کی برسات کر دی۔ بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔
امریکی عدالت