تھر میں مزید 2 بچے دم توڑ گئے، رواں سال مرنے والوں کی تعداد 585 ہو گئی
مٹھی (نامہ نگار) تھر میں قحط سالی، غذائی قلت اور مختلف امراض سے معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سول ہسپتال مٹھی میں دوران علاج مزید دو بچے دم توڑ گئے ہیں ان میں پون ولد موھن بھیل عمر 14 روز گاوں ٹالھی اور عرفان ولد عبدالجبار بھٹی دو ماہ گاوں میر غلام مرتضی شامل ہیں اس طرح رواں ماہ کے دوران وفات ہونے والے بچوں کی تعداد 49 اور رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی ہے۔
مٹھی / بچے دم توڑ گئے