• news

بھارت: معمولی تنازعہ پرتصادم ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے دروازے پر نصب شیشے توڑ دیئے

علی گڑھ (آئی این پی) بھارت میں معمولی تنازع پر فرقہ وارانہ تصادم ہو گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے ڈنڈے مار مار کر مسجد کے دروازے پر نصب شیشے توڑ دیئے۔ علی گڑھ میں جی ٹی روڈ پر واقع مال گودام کے سامنے امبولیا والی گلی میں امن و امان تہہ وبالا کرنے کی کوشش کی گئی۔ زیر تعمیر پلیا سے سکوٹی لے جانے کے معاملے پر 2 فریقوں میں تصادم ہوگیا۔ سکوٹی سوار دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلی میں نعرے بازی اور پتھرا¶ شروع کر دیا۔ مسجد کے دروازے پر نصب شیشے ڈنڈے اور پتھر مار کر توڑ دیئے۔ اس واقعہ کے بعد دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور جم کر ایک دوسرے پر پتھرا¶ شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیدار اور فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ موقع پر موجود 3شرپسندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور زخمیوں کو دین دیال ہسپتال میں داخل کرا دیا۔

بھارت/ تصادم

ای پیپر-دی نیشن