• news

آبی بحران پاکستانی معیشت کیلئے بڑا خطرہ بری حکمرانی مہنگائی بھی مسائل ہیں : ورلڈ اکنامک فورم

جنیوا (آئی این پی) ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ آنے والی دہائی میں پانی کا بحران پاکستانی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس میں بری طرز حکمرانی، مہنگائی کا بے قابو ہونا، بیروزگاری، سائبر حملے اور ضروری انفراسٹرکچر کی کمی بھی اہم مسائل میں شامل ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی رپورٹ، کاروبار کیلئے علاقائی خطرات میں کہا ہے جنوبی ایشیا میں بھارت، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کی معیشت کو 10 بڑے خطرات کا سامنا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا بڑے پیمانے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت ایک اہم مسئلہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی جنوبی ایشیا کی معیشت کیلئے بڑا مسئلہ ہوں گی جب کہ دہشت گردی پاکستان کیلئے ایک چیلنج رہے گی۔
ورلڈ اکنامک فورم

ای پیپر-دی نیشن