سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ نہیں دیں گے : صادق سنجرانی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استفعیٰ نہیں دینگے، ان کے تحفظات کو وزیراعلیٰ نے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور میر عبدالقدوس بزنجو سمیت ہم سب ملکر صوبے کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بی اے پی کو فعال بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر عبد القدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر کے استعفیٰ دینے کے بیان کے بعد بلوچستان کی سیاست میں جو ہلچل پیدا ہوئی تھی اسے وزیراعلیٰ بلوچستان اورسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات کرائی جوسپیکر کے تحفظات تھے وہ وزیراعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، معاملات جلد درست ہوجائیں گے ۔
صادق سنجرانی