روس داعش اور القاعدہ سے بھی بڑا خطرہ ہے: برطانوی آرمی چیف
لندن (اے این این)برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک کارلٹن سمیتھ نے روس کے بارے میں ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے نہ صرف روس بلکہ برطانوی حلقوں میں بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کے روس اسلامی شدت پسند تنظیموں القاعدہ اور داعش سے بھی بڑا خطرہ ہے'۔ برطانوی آرمی چیف نے کہا کہ روس اپنے قومی مفادات کے حصول کے لیے اپنی عسکری طاقت کا استعمال کررہا ہے۔ روس نے مغرب کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی مگر ہم روس کو اپنے لیے خطرہ بننے سے نہیں روک سکے۔ ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل سمیتھ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ روس ہماری قومی سلامتی کے لیے القاعدہ اور داعش سے بھی بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے مغرب کے کمزور پہلوئوں کو جان فشانی سے تلاش کیا اور ان سے فائدہ اٹھایا۔