• news

حیدر آباد: ایرانی پٹرول سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 5 افراد گرفتار، تحویل میں لینے پر کسٹم اور پولیس میں تنازعہ

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) ضبط کئے گئے ایرانی پٹرول سے بھرے ٹرک پر حیدر آباد میں کسٹم اور پولیس میں تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ ساٹھ ہزار لٹر ایرانی پٹرول سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔ داود پولیس کے ایس ایچ او نے کسٹم ٹیم کو کارروائی سے روک دیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے کہا کہ پولیس پکڑے جانے والے ٹرک کو تھانے لے جانے پر بضد ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹم شام کو آکر کہہ رہے ہیں کہ ٹرک ہمارے حوالے کر دیں۔ کارروائی سے متعلق افسران کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ٹرک کو صبح گزشتہ روز تحویل میں لیکر پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ متعلقہ افسران کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن